• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستان: فلیٹ کی لالچ میں اداکارہ کا ریپ

شائع May 12, 2014
ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق تانترک نے اداکارہ سے 26 لاکھ روپے بٹورنے کے ساتھ ساتھ اس کا ریپ بھی کیا۔ فائل فوٹو
ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق تانترک نے اداکارہ سے 26 لاکھ روپے بٹورنے کے ساتھ ساتھ اس کا ریپ بھی کیا۔ فائل فوٹو

ممبئی: ہندوستان میں ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ اس وقت کسی ڈرامے کی کہانی بن گئیں جب فلیٹ کی لالچ میں وہ ایک تانترک کے ہاتھوں لاکھوں روہے گنوانے کے ساتھ ساتھ ریپ بھی کرا بیٹھیں۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان اداکارہ ممبئی کی مہادا لاٹری میں فلیٹ جیتنے کی خواہش مند تھیں اور اسی خواہش کی تکمیل کے لیے جعلی ہندو تانترک کے پاس جا پہنچیں۔

ہندوستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کے مطابق تانترک نے ناصرف ان سے رقم کا مطالبہ کیا بلکہ اپنی جنسی خواہش بھی پوری کرنے کی کوشش کی۔

ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق تانترک نے اداکارہ سے 26 لاکھ روپے بٹورنے کے ساتھ ساتھ اس کا ریپ بھی کیا۔

متاثرہ لڑکی ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی متعدد بار مہادا لاٹری میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔

پھر جب تمام امیدیں دم توڑ گئیں تو وہ ایک تانترک کے پاس جا پہنچیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسماعیل اعظم خان نامی تانترک اداکارہ کی رہائش گاہ پر گئے اور پوجا کی آڑ میں سیکس کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فلیٹ جیتنے کے لیے خدا کو راضی کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے 26 لاکھ روپے بھی مانگے۔

اداکارہ کے مطابق تانترک مبینہ طور پر ریپ کرنے اور 26 لاکھ روپے لینے کے بعد فلیٹ سے فرار ہو گیا۔

لڑکی کی شکایت پر پولیس نے تانترک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی ابھی بھی مفرور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024