مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک
پشاور: پیر کے روز عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد کے پاس مہمند ایجنسی میں یک ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
آفیشل ذرائع نے بتایا کہ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے چند اہلکار جب ہول ٹاپ پر جب پانی بھرنے کیلئے گئے تو انہیں بارودی سرنگ کے دھماکے کا سامنا ہوا۔
اس واقعے میں ایک سپاہی بارودی سرنگ کے دھماکے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس کے علاوہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ذکا خیل بازار میں قبائلی لشکر نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ان پر عسکریت پسندوں کے لئے جاسوسی کے الزام تھے اور انہوں نے توحید الاسلام نامی امن کمیٹی کے اراکین پر بم حملے بھی کئے تھے۔ مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے عسکریت پسندو کے نام زمین گل اور دریاب ہے۔