• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بوکو حرام نے مغوی طالبات کی رہائی کیلئے شرائط پیش کر دیں

شائع May 12, 2014
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو 12 مئی 2014 کو نائیجیریا انتہا پسند گروپ بوکو حرام کی طرف سے بھیجی جانی والی ویڈیو میں ایک شخص اپنے آپ کو بوکو حرام کا رہنما ہونے کا دعوٰی کر رہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو 12 مئی 2014 کو نائیجیریا انتہا پسند گروپ بوکو حرام کی طرف سے بھیجی جانی والی ویڈیو میں ایک شخص اپنے آپ کو بوکو حرام کا رہنما ہونے کا دعوٰی کر رہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
بوکو حرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں تقریبا سو لڑکیوں کو مکمل حجاب اور عبادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
بوکو حرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں تقریبا سو لڑکیوں کو مکمل حجاب اور عبادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

ابوجا: نائجیریا کے باغی گروپ بوکو حرام کے سربراہ نے اپنے قیدیوں کے بدلے دو سو سے زائد مغوی طالبات کی رہائی کی پیشکش کر دی ہے۔

بوکو حرام نامی گروپ نے 14 اپریل کو شبوک نامی گاؤں کے ایک سیکنڈری اسکول سے 200 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کرلیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بوکو حرام کی جانب سے سترہ منٹ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو مکمل حجاب میں عبادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ملنے والے اس ویڈیو پیغام میں بوکو حرم کے رہنما نے اپنے قیدیوں کے بدلے مغوی لڑکیوں کی رہائی کی پیشکش بھی کی ہے۔

بوکو حرام کے لیڈر ابوبکر شیخاؤ نے گزشتہ ہفتے جاری ایک اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ ان طالبات کو فروخت بھی کرسکتے ہیں۔

لڑکیوں کے اغوا کے بعد پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور تمام اقوام نے لڑکیوں کی فوری بحالی پر زور دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آلِ شیخ نے بھی بوکو حرام نامی کی جانب سے 200 سے زائد طالبات کو اغوا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گمراہ تنظیم قرار دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riyaz May 13, 2014 02:07am
یہ جو بوكوحرام كر رہا ہے وہ اسلامی نہیں بلكہ غیر اسلامی ہے . ان كو دیكھ كر ٹی ٹی پی یاد آرہا ہے جو ایسے ہی اسلام كے خلاف حركتیں كرتے ہیں اور لوگوں پر تشدد كرتے ہیں ، زور زبردستی كر رہے ہیں اور اس سب كی بعد ، اپنے آپ كو مسلمان كہہ رہے ہیں . ان كو مسلمان نہیں بلكہ وحشی اور درندہ كہنا مناسب لگتا ہے

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024