• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

خضدار: پولیس چیک پوسٹ پر بم حملہ، 19 زخمی

شائع May 12, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اتوار کی رات ایک دستی بم حملے میں کم از کم انیس افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر مجید مری نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ مسلح شدت پسندوں نے خضدار کے علاقے چکر خان روڈ پر واقع ایک پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت انیس افراد زخمی ہوئے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہ سکا کہ زخمیوں میں کتنے پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مری کے مطابق،حملے میں چیک پوسٹ کے قریب موجود شہری بھی زخمی ہوئے اور چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

حملے میں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ میں بلوچ علیحدگی پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024