• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

' راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی '

شائع May 10, 2014
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان —فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان —فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاج روکنے کے لیے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار حکومت ہوگی جبکہ کارکنوں کو راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج انتخابات کے دوران 'ریکارڈ' دھاندلی کے خلاف ہے اور انہیں قانونی طریقے سے انصاف نہیں ملا۔


پی ٹی آئی کو ریلی کے انعقاد کی اجازت


انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور پی ٹی آئی نے اب اس کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ تمام پاکستانی کل (گیارہ مئی) نیا پاکستان بنانے ڈی چوک پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ نہیں کررہے اور صرف دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔


احتجاج سے روکا گیا تو حکومت خطرے میں ہوگی، عمران خان


انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ان کی جماعت کے کارکنوں کو تنگ کررہی ہے اور ان کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم سسٹم ٹھیک ہونے تک تحریک نہیں رکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی سے لڑائی نہیں ہے اور وہ دھاندلی میں ملوث عناصر کو سزا دلوانا چاہتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad May 10, 2014 11:17pm
‏ عمران‏ ‏‏کمزور‏ ‏موقف‏ ‏کے‏ ‏ساتھ‏ ‏بہت‏ ‏مہنگی‏ا‏‏ ‏سودا ‏بیچنا‏ ‏چاہتا‏ ‏ھے‏ ‏جوکہ‏ ‏موجودہ‏ ‏حالات‏ ‏میں‏ ‏بہت‏ ‏مشکل‏ ‏ھے‏ ‏اسکے‏ ‏علاوہ‏ ‏بیساکیاں‏ ‏بھی‏ ‏ہٹائی‏ ‏گئی‏ ‏ھیں‏ ‏اور‏ ‏پیچھے‏ ‏آنے‏ ‏کا‏ ‏کوئی‏ ‏راستہ‏ ‏ہے‏ ‏نہیں‏ ‏عمران‏ ‏کو‏ ‏کل‏ ‏کے‏ ‏میچ‏ ‏کے‏ ‏نتیجے‏ ‏کا‏ ‏پہلے‏ ‏علم‏ ‏ھے‏ ‏
ولی خان دومڑ May 11, 2014 09:21am
جناب ، آپ نے پشتونخوا میں سیسٹم کو کہاں تک ٹھیک کیا ؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024