• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm

لائنوں کا کھیل

شائع May 8, 2014

تصاویر بشکریہ وائٹ سٹار
تصاویر بشکریہ وائٹ سٹار
کسی بھی آرٹسٹ کے لیے لکیروں یعنی لائنز کا صحیح استعمال بہت ضروری ہے۔

اس کا سبب یہ ہے کے لائنز تصویر کا خدو خال واضح کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کرتی ہیں لیکن اگر آپ کو ان لائنز کی مختلف حرکات کا ذریعے استعاراتی باتیں کرنا بھی آتی ہوں تو کیا ہی کہنے۔

ریحانہ منگی ایک ایسی آرٹسٹ ہیں جنہیں لکیروں کے ذریعے زندگی کے اہم مسائل کو چھیڑنا آتا ہے۔

ان کی تازہ پینٹنگز کی نمائش منگل کے دن کراچی کی کینوس آرٹ گیلری میں شروع ہوئی۔

نمائش میں بڑے سائز کے فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں لکیروں کو دلچسپ طریقوں سے استمال کیا گیا ہے، اس کے لیے انہوں نے وصلی پر پوائنٹر سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے سیاہ اور سرمی کے امتزاج سے خاصا عمدہ تاثر ملتا ہے۔

وہ تاثر کیا ہے جو ریحانہ منگی پیدا کرنا چاہ رہی ہیں؟ وہ تاثر ہے زندگی میں مسائل کی وہ نوعیت جنہیں ہم گھناوٹ یا خالی پن سے تعبیر کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ان کی 'آٹو اسکرپٹ' سیریز قبل دید ہے، لیکن جہاں انہوں نے کمال کیا ہے اس پینٹنگ کا نام ہے 'آوٹ آف فوکس'۔

یہ تصویر ایک ایسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے جس سے ہم سب واقف ہیں مگر اس کا اعتراف نہیں کرتے، یعنی لوگوں کوصرف اس نگاہ سے دیکھنا جس سے ہم انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

نمائش ١٥ مئی تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025