• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان: ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں 12اہلکار ہلاک

شائع May 8, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر جمعرات کی صبح ایک ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 12 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم، پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں نو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان تحصیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شدت پسندوں نے بم سڑک کنارے نصب کیا تھا، جبکہ دھماکے سے فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

واقعے کے بعد مزید سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سمیت کئی غیر ملکی شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی موجود ہیں۔

اسی دوران سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے ارمان دو میلہ میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پشاورکے نواحی علاقے شیخ محمدی میں نامعلوم افراد نے 500 کے وی ٹاوور کو بم سے نشانہ بنایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir May 08, 2014 01:19pm
قرآنی آیات، احادیث نبوی اور آئمہ کرام کے استدلال کی روشنی میں یہ بات واضح کی کہ بے گناہ و معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدون پر حملے کرنا اور نمازیون کو شہید کرنا بزرگوں کے مزاروں پر حملے کرنا ،عورتوں اور بچوں کو شہید کرنا، سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی عذر، بہانے یا وجہ سے ایسے عمل کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔مزیدبرآں کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہین اور یہ وہ گروہ ہین جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔ …………………………………………. طالبان بھتہ خوروں کی بڑہتی ہوئی سرگرمیاں http://awazepakistan.wordpress.com

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024