• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان: انسانی حقوق کمیشن کے وکیل راشد رحمان کا قتل

شائع May 7, 2014 اپ ڈیٹ May 8, 2014
ایڈوکیٹ راشد رحمان۔ — تصویر بشکریہ بی بی سی اردو وڈٰیو گریب
ایڈوکیٹ راشد رحمان۔ — تصویر بشکریہ بی بی سی اردو وڈٰیو گریب

ملتان: انسانی حقوق پر کام کرنے والے ایڈوکیٹ راشد رحمان کو ملتان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق، دو نامعلوم مسلح افراد نے خان کو کچری چوک میں واقع ان کے دفتر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے ڈان۔ کام کو بتایا کہ دو نوجوان خان کے دفتر میں اچانک داخل ہوئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے خان کے د و ساتھی وکیل ندیم پرویز اور افضل بھی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ خان انسانی حقوق کمشن پاکستان کے کو آرڈینیٹر تھے۔

ان دنوں مبینہ طور پر توہین مذہب میں ملوث ایک ملزم کا مقدمہ لڑنے والے خان نے انتظامیہ کو بتا رکھا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

ایچ آرسی پی نے خان کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024