• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

افغانستان: بم دھماکے میں نو افراد ہلاک

شائع May 7, 2014
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔

ہرات : افغانستان کے مغرب میں ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک ہو گئے۔

ضلعی سربراہ عبدالحمید نوری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ متاثرہ خاندان منگل کو صوبہ ہرات کے ضلع شینند میں سفر کر رہا تھا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے تباہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

دو زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی ترجمان نے اے ایف پی کو اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

طالبان عام طور پر سڑک کنارے نصب بموں کو افغان اور غیر ملکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں لیکن اکثر وہ عام شہریوں کی اموات کا باعث بنتے ہیں۔

منگل کو ہونے والے حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir May 08, 2014 01:14pm
انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں.عورتوں اور بچوں کا قتل ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی ہے جس میں ملا عمر نے عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت کی تھی۔ ......................................................................... طالبان بھتہ خوروں کی بڑہتی ہوئی سرگرمیاں http://awazepakistan.wordpress.com/

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024