• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عوام پی ٹی آئی کے احتجاج کو یکسر مسترد کردے گی: رانا ثناء اللہ

شائع May 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے وزیرِ برائے قانون اور پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان پہلے طالبان کی نمائندگی کرکے اپنے ووٹرز کو دھوکہ دے رہے تھے اور اب وہ ایسا ہی کچھ طاہر القادری کے ساتھ شامل ہو کررہے ہیں، جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پیر کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) فیصل آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قوم عمران خان کے گیارہ مئی کے احتجاج کو تسلیم نہیں کرے گی اور یہ سیاست کو اسی طرح تنہا چھوڑ کر جائیں گے، جس طرح انہیں نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نااہل سیاستدان فوج کا نام لے کر اپنی غلطیوں پرپانی ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں وہ سیاسی عناصر ملؤث ہوں گے جو ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

انہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے تاثر کو مسترد کیا اور کہا دونوں فریقین اور فوج مذاکرات کے لیے اپنی طرف کوششیں کررہے ہیں۔

اس سے قبل نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ایک غریب و بے روزگاری سے دوچار معاشرے میں تعلیم کی کس قدر اہمیت ہوتی ہے۔

اس موقع پر ایف سی سی آئی کے صدر سہیل بن راشد نے کہا کہ آئی ٹی ایک اہم شعبہ ہے اور اگر اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جائے تو پاکستان میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد میں ایک آئی ٹی پارک، آئی ٹی یونیورسٹی کا ایک کمپس اور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کا ایک ذیلی دفتر قائم کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی پارک سے 88 مقامی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ فارمز میں چوبیس گھنٹے کام ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024