• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

پی ٹی اے منظوری کے بعد، وارد فورجی سروس شروع کرے گا۔

شائع May 4, 2014
پی ٹی اے نے وارد کو فورجی سروس کی اجازت دیدی ہے۔ فائل تصویر
پی ٹی اے نے وارد کو فورجی سروس کی اجازت دیدی ہے۔ فائل تصویر

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے وارد کی درخواست قبول کرتے ہوئے کمپنی کو ملک میں فورجی سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے تھری جی اور فور جی نیٹ ورک لائسنس کی فروخت 23 اپریل کو کی تھی جبکہ وارد نے بولی کے اس عمل میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بولی کے اس عمل میں پاکستانی کی چار سیل فون کمپنیوں نے تھری جی اور فور جی لائسنسن جیت لئے تھے ۔ واضح رہے کہ موبی لنک، ٹیلی نور اور یوفون نے تھری جی اور زونگ نے فورجی اسپیکٹرم لائسنسن جیتا تھا۔

وارد کے پاس پہلے ہی نیوٹرل ٹیکنالوجی کا اسپیکٹرم موجود ہے جس کے تحت فورجی ٹیکنالوجی کو سمویا جاسکتا ہے۔ یہ لائسنسس 2004 میں حاصل کیا گیا تھا۔

وارد کی جانب سے فور جی ایل ٹی ای ( لانگ ٹرم ایوولوشن) سروسز کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے باضابطہ اجازت لینا ضروری تھی۔

اس سے قبل خیال تھا کہ پی ٹی اے، وارد کی جانب سے فورجی سروسز کی درخواست کو التوا میں رکھ سکتی ہے کیونکہ اس میں دیگر سیل فون کمپنیوں کے مفادات بھی ہیں جنہوں نے تھری جی اور فورجی کو خریدنے کیلئے 1.12 ارب ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔ زونگ اور دیگر سیل فون کمپنیوں نے پی ٹی اے کے اس عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ انہوں نے اپنا وقت اور خطیر رقم اس معاملے پر خرچ کی ہے۔ پی ٹی اے کے فیصلے پر زونگ نے ایک پریس کانفرنس کی تھی اور اس فیصلے پر تنقید کی تھی۔ زونگ کو مکمل طور پر یہ سروس فراہم کرنے میں ایک سال لگے گا جبکہ وارد بہت آسانی سے فورجی سہولت چند ماہ کے اندر متعارف کرواسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025