• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مہمند، چارسدہ میں تین سکول تباہ

شائع May 1, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

پشاور: شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی اور ضلع چارسدہ میں تین پرائمری سکولوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے سارو خیلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دہشت گردوں نے لڑکیوں کے ایک سکول میں بارودی مواد نصب کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

سارو پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کوثر خان نے بتایا کہ واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں بنیادی صحت کے ایک مرکز بھی تباہ ہوا۔

اسی طرح، مہمند ایجنسی کے علاقےدروزگئی میں لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک ایک سکول تباہ کر دیے گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے عہدے داروں نے بتایا کہ دونوں سکول خاصہ دار فورس کے ریٹائرڈ میجر رئیس خان کی زمین پر بنائے گئے تھے۔

تینوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir May 02, 2014 01:39pm
صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکولوں کی تباہی ایک معمول سا بنتا جارہا ہے اور طالبان نہایت بے دردی کے ساتھ قومی دولت کو تباہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے چوبیس اضلاع میں بہت کم ایسے علاقے ہوں گے جہاں شدت پسندوں نے سکولوں کو نشانہ نہ بنایا ہو ۔ طالبان کی عقل و سمجھ میں یہ نہ آ رہا ہے کہ سکولوں کو تباہ کرنا ملک و قوم کی موجودہ و آئندہ نسلوں سے عظیم دشمنی ہے۔ سکول ایک قومی دولت ہیں، جہاں پاکستان کے بچے اور بچیاں اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر نے کی سعی کرتے ہیں۔۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں اور طالبان سکولوں کو تباہ کرکے اس محرومی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ سکولوں کو تباہ کرکے طالبان شریعت کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں ؟ ...................................................................... مہمند ایجنسی میں سکولوں پر حملے http://awazepakistan.wordpress.com/

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024