• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

مستحکم افغانستان خطہ کے استحکام کے لئے اہم: پاکستان، ایران

شائع April 30, 2014
خارجہ سیکرٹری نے خطہ کے استحکام، امن اور ترقی کے لئے پاکستان اور ایران کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ فائل فوٹو۔۔۔۔
خارجہ سیکرٹری نے خطہ کے استحکام، امن اور ترقی کے لئے پاکستان اور ایران کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد : پاکستان اور ایران نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان خطہ کے استحکام کے لئے اہم ہے۔

یہ اتفاق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے درمیان سالانہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوران پایا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والے یہ مذاکرات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے جس میں سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور ثقافتی امور سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر بات چیت ہوئی۔

خارجہ سیکرٹری نے وزیراعظم نواز شریف کے خطہ کے عوام کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے پر امن ہمسائیگی کے وژن کو اجاگر کیا۔

اس تناظر میں خارجہ سیکرٹری نے ایران کے ساتھ دوستانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔

قبل ازیں خارجہ سیکرٹری نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نائب سربراہ ایراوانی سے ملاقات کی جس میں ایراوانی نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

خارجہ سیکرٹری نے خطہ کے استحکام، امن اور ترقی کے لئے پاکستان اور ایران کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

خارجہ سیکرٹری نے ایرانی انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں محققین اور دانشوروں کے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے باہمی تشویش کے دوطرفہ اور علاقائی امور اور پاکستان اور ایران کے مفادات کے بارے میں بھی باہمی تبادلہ خیال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024