• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm

رومانوی داستانیں اور رنگ

شائع April 26, 2014
فوٹو بشکریہ وائٹ اسٹار
فوٹو بشکریہ وائٹ اسٹار

ہماری لوک رومانوی داستانوں کی کوئی کس طرح تصویر کشی کرسکتا ہے جب تک کہ اسے ان تمام کہانیوں کے دلچسپ رنگوں کا علم نہ ہو؟

یہاں رنگوں سے مراد ان سب داستانوں کے ثقافتی اورسماجی پہلو ہیں۔

زیبن زوبی نے برصغیر کے رومانوی قصّوں کوان کی بھرپور رنگا رنگی کے ساتھ ایک تصویری نمائش، جو کراچی کی مجموعہ آرٹ گیلری میں جاری ہے، میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔

یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہے اس کا فیصلہ تو فن کے قدردان ہی کرپائیں گے۔

لیکن یہ بات طے ہے کہ نمائش کو دیکھ کر 'ہیر رانجھا' اور 'عمر ماروی' جیسی لازوال کہانیاں دیکھنے والے کو اس دور میں لے جاتی ہیں جب محبّت اپنی تمام تر سادہ دلی کے ساتھ زندہ تھی۔

زوبی نے جس طرح اپنی پینٹنگز میں شوخ اور کسی حد تک بھڑکیلے رنگوں کا استعمال کیا ہے اس سے یہ بات تو واضح ہوتی ہے کہ وہ اس خطے کے لوک کلچر سے بخوبی واقف ہیں۔

یہی نہیں، انہوں نے رانجھا کی بانسری اور ماروی کی لمبی گھنی زلفوں کے ذریعے ان رومانوی کہانیوں کے جمالیاتی زاویوں کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے۔

جس کی وجہ سے تصویروں میں ایک ایسی سچائی دکھائی دیتی ہے جو ایک آرٹسٹ ہی کا خاصا ہے۔

یہ نمائش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025