• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

علی حیدر گیلانی طالبان کی حراست میں نہیں ہیں، نثار

شائع April 25, 2014
سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی رضا گیلانی کی فائل تصویر۔
سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی رضا گیلانی کی فائل تصویر۔

کراچی: سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو اغوا کرنے والے افراد نے رہائی کی رقم میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم کے بیٹے حیدر گیلانی کیلئے پہلے دو ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

چند روز قبل حیدرگیلانی کی ایک ویڈیو وزارتِ داخلہ کو موصول ہوئی ہے۔ اسے دیکھ کر ذرائع نے بتایا کہ اغوا کاروں نے گیلانی کی رہائی کے لئے مانگی گئی دو ارب روپے کی رقم کم کرکے پچاس کروڑ کردی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ویڈیو سے ظاہر ہوا ہے کہ حیدر گیلانی تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کی حراست میں نہیں۔

اس سے قبل طالبان امن مذاکرات میں حیدرگیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی رہائی کی بھی بات کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کو ان کے گارڈ سمیت نو مئی 2013 کو اغوا کیا گیا تھا۔

انہں ملتان میں فرخ ٹاؤن ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ہوا ئی فائرنگ کی اور علی حیدر گیلانی کو ایک سیاہ کار میں لے گئے۔ اس موقع پر سات سے آٹھ مسلح حملہ آور باہر کھڑے تھے اور تین کار کے اندر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024