• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کیپٹن امیریکہ: دی ونٹر سولجر -- ایک اور سیکوئل

شائع April 25, 2014

کیپٹن امیریکہ: دی ونٹر سولجر کسی بھی دیگر تھری ڈی مووی کی طرح، سپر ہیرو کی حیران کن صلاحیتوں اور پاپ کارن ایکشن کا ایسا ملغوبہ ہے جو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ فارمولے سے برآمد ہوتی چند تخلیقی تھکاوٹ کا شکار لکیروں پر کوئی تالیاں بجائے، تنقید کرے یا پھر اپنی آنکھوں کو گول گول گھمائے۔

فارمولا

فلم کے ٹائٹل میں کیپٹن امیریکہ کے ساتھ نام ہونے کے باوجود، 'ونٹر سولجر' فلم میں تقریباً بھرتی کا کردار ہے- فلم کی اصل کہانی نک فیوری (سیموئیل ایل جیکسن) کی زیر قیادت جاسوس تنظیم، شیلڈ اور دہشت گرد تنظیم، ہائیڈرا کے بارے میں ہے اور کس طرح اسٹیو روجرز (یعنی کیپٹن امیریکہ جس کا کردار کرس ایونز نے نبھایا ہے) ایک انتہائی ہوشیار، تباہ کن ہتھیار کے بارے میں جاننے کے بعد، حکومت کے لئے مفرور بن جاتا ہے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

اس سب میں اس کے ساتھ کچھ دوست بھی ہیں: نتاشا رومانوف (اسکارلٹ جوہنسن) اور امریکن ایئر فورس کا سابق پیرا شوٹ جمپر سیم ولسن (انتہائی کرشماتی انتھونی مک کی) اور ایک مختصر سپورٹنگ کردار میں مایا ہل (کوبی سملڈرز)۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

ونٹر سولجر کا ایکشن بھی خاصا ملائی دار ہے کہ جب بھی دشمن اسٹیو اور اس کے ساتھیوں کو نشانہ بناتے ہیں، کاریں اور بلڈنگز تباہ و برباد ہوتی ہیں- کرسٹوفر مارکوس اور سٹیفن مک فیلی کا لکھا گیا اسکرین پلے عوامی نقصانات اور کسٹم فٹڈ جاسوسی سے لبریز سب پلاٹ کے حوالے سے غیر معذرت خوانہ ہے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

اسٹیو، نتاشا اور سیم، جو فلم کے ایک تہائی حصے میں بولتے رہے ہیں، ناظرین کو مشغول رکھنے میں کامیاب رہے ہیں- اور ایسا ہونا بھی چاہئے کیونکہ ہم انہیں (سوائے انتھونی کے) اسکرین پر مختلف فلموں میں اتنی بار دیکھ چکے ہیں کہ یاد بھی نہیں- اس سے اس کی وضاحت ہوتی ہے کہ فلم میں کرداروں کی اتنی کم ڈویلپمنٹ کیوں دکھائی گئی یا اداکاروں نے پرفارمنس پر اتنا زور کیوں نہیں لگایا۔

آخری لفظ

کیپٹن امیریکہ: دی ونٹر سولجر میں تخلیقیت کی کمی کے باوجود، اس کے خلاف پیش کرنے کے لئے بھی کچھ زیادہ نہیں- مارول موویز کے کہیں زیادہ بڑے سلسلے کا ایک لازمی سیکوئل ہونے کے ناطے، فلم کو دلکش، سادہ اور قابل قبول ہونے کی نیت کے ساتھ بنایا گیا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی ریلیز کردہ کیپٹن امیریکہ: دی ونٹر سولجر کو عمومی سپر ہیرو مناظر کی بنا پر PG-13 ریٹنگ دی گئی ہے۔

ڈائریکشن دی ہے انتھونی اور جو روسو نے؛ پروڈیوس کیا ہے کیون فیج نے؛ لکھا ہے کرسٹوفر مارکوس اور اسٹیفن مک فیلی نے؛ سنیماٹوگرافی ہے ٹرینٹ اوپالوچ؛ ایڈیٹنگ کی ہے جیفری فورڈ اور میتھیو شمٹ نے؛ میوزک ہے ہنری جیکمن کا۔

فلم کے ستاروں میں شامل ہیں کرس ایونز، اسکارلٹ جوہنسن، انتھونی مک کی، سبسٹین سٹان، کوبی سملڈرز، فرینک گریلو، ہیلے ایٹول، ٹوبی جونز، رابرٹ ریڈفورڈ اور سیموئیل ایل جیکسن۔

ترجمہ: شعیب بن جمیل

محمد کامران جاوید
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024