• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ڈاکٹروں کا مشرف کو اینجیوگرافی کرانے کا مشورہ

شائع April 20, 2014
سابق صدر پرویز مشرف، فائل فوٹو۔۔۔
سابق صدر پرویز مشرف، فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد انہیں جلد انجیوگرافی کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے پی این ایس شفاء اسپتال میں سابق صدر اور فوجی حکمران ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور اسپیشل وارڈ بھی قائم کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج رات تک سابق صدر کو پی این ایس شفاء لائے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے ان کے وکلاء کی طرف سے کل سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرویز مشرف سیکورٹی مسائل اور اپنے علاج کے سلسلے میں کراچی کا دورے کررہے۔

پرویزمشرف کراچی کے علاقے کلفٹن کی جنرلز کالونی میں اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ ان کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024