• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پرویز مشرف کراچی پہنچ گئے

شائع April 19, 2014
سابق صدر پرویز مشرف کی گاڑی اسلام آباد ہوائی اڈے پہنچ رہی ہے—اے ایف پی فوٹو۔
سابق صدر پرویز مشرف کی گاڑی اسلام آباد ہوائی اڈے پہنچ رہی ہے—اے ایف پی فوٹو۔

اسلام آباد/کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرگیا جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کراچی آمد کے فوری بعد ہی مشرف کا قافلہ ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق قافلے میں 40 کے قریب گاڑیاں موجود ہیں۔

بعدازاں ان کا قافلہ کراچی کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اس سے قبل سابق صدر اسلام آباد میں واقع اپنے فارم ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے اور بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پہنچے۔

سابق صدر سے قریب سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف ایک ہفتے سے زائد کراچی میں رہیں گے جس دوران رشتہ داروں، درستوں اور اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ان کے ذاتی معالجین کے مشورے پر کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جہاں وہ زیر علاج رہیں گے۔

پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی(جہاں سابق صدر زیر علاج رہے) کی مینجمنٹ نے انہیں بتایا ہے کہ مشرف کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت نے سابق صدر کی آمد پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے ان کی حفاظت پر ایک بلٹ پروف گاڑی، پانچ بکتر بند گاڑیاں اور 3 ہزار سے زائد رینجرز و پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکام کے مطابق سابق صدر کی کراچی منتقلی کے باعث ان کے ذاتی استعمال کی بلٹ پروف گاڑیاں بھی کراچی منتقل کی جا رہی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرویز مشرف سیکورٹی مسائل اور اپنے علاج کے سلسلے میں کراچی کا دورے کررہے۔

تاہم ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ مشرف کو ان کی رہائش گاہ چک شہزاد سے منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے 31 مارچ کو خصوصی عدالت کی جانب سے ان پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سابق صدر کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے واپس ان کے فارم ہاؤس چک شہزاد منتقل کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024