• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی کی دوسری خاتون پولیس ایس ایچ او

شائع April 16, 2014
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی: پولیس حکام نے ادارے میں صنفی توازن قائم کرنے کے لیے ایک اور خاتون کو سٹیشن ہاؤس افسر تعینات کر دیا ہے۔

کراچی ایسٹ کے ڈی آئی جی منیر احمد شیخ نے منگل کو ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس انسپکٹر زیب النساء کو بہادر آباد پولیس سٹیشن کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے، سب انسپکٹر غزالہ سید کو شہر کے ضلع جنوب میں کلفٹن علاقے کا ایس ایچ او بنایا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق، اس اقدام کا مقصد پولیس میں صنفی توازن قائم کرنا ہے کیونکہ شہر کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 113 پولیس سٹیشنز میں اب بھی 111 میں مرد ایس ایچ او کام کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی شیخ کے مطابق، کلفٹن اور بہادر آباد کو 'تجرباتی بنیادوں' پر چنا گیا ہے اور یہاں محمکہ مزید وسائل اور معاونت فراہم کر کے انہیں ماڈل پولیس سٹیشن بنائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024