• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: عسکریت پسندوں کی محلہ خالی کرانے کیلئے رہائشیوں کو دھمکی

شائع April 15, 2014 اپ ڈیٹ April 16, 2014
منظور کالونی میں پہاڑی پورہ کے رہائشیوں کو عسکریت پسندوں نے عمل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
فائل فوٹو۔۔۔
منظور کالونی میں پہاڑی پورہ کے رہائشیوں کو عسکریت پسندوں نے عمل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔

پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت کے محلے میں کالعدم لشکر اسلام (ایل آئی) کی طرف سے منسوب ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں رہائشیوں کو دس دنوں میں علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ منظور کالونی میں پہاڑی پورہ کے رہائشیوں کو عسکریت پسندوں نے عمل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

لشکر اسلام کے سربراہ لطیف اللہ کے لیٹر ہیڈ کے ساتھ دھمکی آمیز پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم کی شورٰی (کونسل) نےکالونی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پمفلٹ میں اس کی وجوہات نہیں دی گئی ہیں۔

لشکر اسلام منگل باغ کی زیر قیادت خیبر کے قبائلی علاقے میں ایک باڑہ مقیم عسکریت پسند تنظیم ہے جس پر دو ہزار آٹھ میں پابندی لگائی گئی تھی۔

پولیس نے کہا ہے کہ پمفلٹ کی صداقت کا پتہ لگانے کے لیئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا علاقے میں مزید گشت کے لیئے پولیس دستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

باڑہ کے مقامی عالم مفتی منیر شاکر نے دو ہزار چار میں لشکر اسلام قائم کی تھی۔ بعد میں سپاہ اور مالک دین خیل قبائلیوں نے ان کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا تھا۔ تاہم چھ ماہ بعد عالم کو ان کے انتہا پسند خیالات اور علاقے کے ایک دوسرے عسکری کمانڈر حاجی نامدار کے ساتھ اختلافات کے باعث قمبرخیل علاقے سے نکال دیا گیا تھا۔

مفتی منیر شاکر اور پیر سیف الرحمان دونوں کو مقامی عمائدین کے ایک جرگے نے اتفاق رائے سے دو ہزار پانچ میں خونریز جھڑپوں کے بعد باڑہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔ مئی دو ہزار پانچ میں منگل باغ کو ایک ڈرائیور سے لشکر اسلام کے بطور امیر نامزد کیا گیا تھا۔

دو ہزار پانچ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے لشکر اسلام کے خلاف پہلی کارروائی شروع کرتے ہوئے حاجی رباط کا گھر منہدم کر دیا تھا اور ساتھ ہی ایک مسجد میں قائم ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو تباہ کر دیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Iqbal Jehangir Apr 16, 2014 06:48pm
دہشت گردی ایک ایسا فعل یا عمل ہےجس سے معاشرہ میں دہشت و بد امنی کا راج ہو اور لوگ خوف زدہ ہوں،وہ دہشت گردی کہلاتی ہے۔ دہشت گردی کو قرآن کریم کی زبان میں فساد فی الارض کہتے ہیں۔ دہشت گردی لوگ چھوٹے اور بڑےمقا صد کےلئے کرتے ہیں۔ اسے کوئی فرد واحد بھی انجام دے سکتا ہے اور کوئی گروہ اور تنظیم بھی۔ ایسے لگتا ہے کہ لشکر اسلام ، اسلام اور پاکستان دشمنوں کا گروہ ہے جو لوگوں میں خوف وہراس پیدا کر کے ان منقولہ و غیر منقولہ جائداد و ملکیت پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔اسلام امن کامذہب ہےخوف و ہراس اور قتل وغارت گری سے منع کرتاہے ۔ دہشت گرد، دہشت گردی کے ذریعے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچا کر خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کر دیتے ہیں تاکہ حکو مت کو دباو میں لا کرحکومت سےاپنے مطالبات منوا لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امن مذاکرات - امیدیں اور توقعات http://awazepakistan.wordpress.com
Iqbal Jehangir Apr 16, 2014 06:49pm

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024