• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‫ایم ٹی وی ایوارڈز کی رنگا رنگی‬

شائع April 14, 2014
جوش ہیچرسن  نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔- اے ایف پی فوٹو
جوش ہیچرسن نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔- اے ایف پی فوٹو
بہترین ولن کا ایوارڈ حاصل کرنے والی میلا کیونس۔- اے ایف پی فوٹو
بہترین ولن کا ایوارڈ حاصل کرنے والی میلا کیونس۔- اے ایف پی فوٹو

گریوٹی ہو یا دی وولف آف وال اسٹریٹ، کوئی بھی مووی ایم ٹی وی ایوارڈز 2014 میں ہنگر گیمز کو آگ لگانے سے روکنے میں ناکام رہی۔

لاس اینجلس کے نوکیا تھیٹر میں اتوار کی شب منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ دی ہنگر گیمز: کیچگ فائر نے لوٹ لیا، جس نے بہترین فلم، اداکار اور اداکارہ سمیت 7 ایوارڈز اپنے نام کئے۔

جنیفر لارنس اور جوش ہیچرسن نے ہنگر گیمز کیلئے بہترین اداکارہ اور اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم ہنگر گیمز کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ جونی ڈیپ نے دیا۔ ۔ ایوارڈ وصول کرنے کیلئےفلم اسٹارزجوش ہیچرسن اور سیم کلیفلن اسٹیج پر آئے۔

جبکہ بہترین ولن کا اعزازمیلا کیونس نے فلم 'اوزی دی گریٹ اینڈ پاور فل' میں اپنی بہتری اداکاری پر حاصل کیا۔

اس موقع پر جیرڈ لیٹو کو بیسٹ آن اسکرین ٹرانسفارمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جون ہل کو کامیڈین کا ایواڈ دیا گیا جبکہ فائٹ ایوارڈ اور لینڈو بلوم لے اڑے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024