• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm

طالبان کا حکومت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

شائع April 9, 2014
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد،(درمیان میں) فائل فوٹو۔۔۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد،(درمیان میں) فائل فوٹو۔۔۔

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے تین مطالبات قبول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عسکریت پسند تنظیم، نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اپنا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ طالبان سیز فائر پر عمل پیرا ہیں، لیکن سیکورٹی فورسز کی طرف سے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں اس کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد، نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دس اپریل کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد جنگ بندی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک طالبان شرائط کا جواب نہیں دیا ہے، اور دونوں کمیٹیوں کے طالبان شوری کیساتھ براراست مذاکرات کے بارے میں بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ جنگ بندی کی دی گئی تاریخ کے ختم ہونے میں محظ دو دن رہ گئے ہیں۔

ہفتہ کو مزید تیرہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی شورٰی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اگلا دور جلد ہی منعقد کیا جائے گا اور اس وقت تک رہائی پانے والے قیدیوں کی تعداد تیس ہو جائے گی۔

حکومت نے اس ماہ کے اوائل میں 19 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025