• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm

حیدرآباد میں تین دھماکے

شائع April 9, 2014
رینجرز اہلکار حیدرآباد میں دھماکے کے بعد چوکس کھڑے ہیں، آن لائن فوٹو۔۔۔۔۔
رینجرز اہلکار حیدرآباد میں دھماکے کے بعد چوکس کھڑے ہیں، آن لائن فوٹو۔۔۔۔۔

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد اور اس کے مضافات میں منگل کو تین مختلف مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سندھ کی علیحدگی پسند تنظیم کالعدم جئے سندھ متحدہ محاز نے اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں اور تحفظ پاکستان بل کے خلاف نو اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی نے تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014 ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا تھا جس میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات وضع کیے گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف تیز رفتار ٹرائل کیلئے بھی قانون سازی کی گئی ہے۔

دھماکوں کی قاسم آباد تعلقہ کےعلاقے سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر اور ضلع جامشورو میں کوٹری کے علاقے خورشید کالونی میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ تیسرا دھماکا کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع میران محمد شاہ روڈ پر ریڈیو پاکستان کی عمارت کے باہر ہوا۔

تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر اسنپ چیکنگ شروع کر دی ہے۔

یاد رہے جئے سندھ قومی محاز کے مرحوم بشیر قریشی کے چھوٹے بھائی مقصود قریشی، سلمان وادو اور دیگر اکیس مارچ کو ضلع نوشہرو فیروز میں اپنی جلی ہوئی کار میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے، ان کی لاشیں جل چکی تھیں۔ جس کے بعد جئے سندھ قومی محاز نے 23 مارچ کو کراچی میں فریڈم مارچ کا منصوبہ بنایا تھا۔

شفیع برفت کی قیادت میں جئے سندھ متحدہ محاز تحفظ پاکستان بل کی مخالف ہے۔

ریلوے حکام نے ملک کے مرکزی ریلوے ٹریک پر کراچی ،حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان دو مختلف مقامات پر دو دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025