• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مشرف کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست مسترد

شائع April 2, 2014
سابق صدر پرویز مشرف—اے ایف پی فوٹو۔
سابق صدر پرویز مشرف—اے ایف پی فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جمع کروائی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مشرف کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مفاد عامہ میں اس درخواست کو منظور نہیں کرسکتی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر سابق صدر کو مطلع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف اب اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اس سے قبل خصوصی عدالت نے بیرسٹر فروغ نسیم کی درخواست پر قرار دیا تھا کہ پرویز مشرف عدالت کی تحویل میں نہیں ہیں اور انہیں نقل و حرکت کی آزادی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عدالت نے نہیں حکومت نے عائد کی ہے۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے اندر ایک بھاری اکثریت مشرف کو متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت دینے کی مخالفت کررہی ہے، جہاں وہ اپنی بیمار والدہ کی عیادت اور اپنے عارضۂ قلب کے علاج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

مشرف کے ٹرائل کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت میں پہلے ہی ان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مشرف کا نام ای سی ایل میں عدالت نے نہیں ڈالا اور حکومت ہی معاملے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

دوسری طرف ایک اہم وفاقی وزیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سابق صدر کے خلاف سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں کئی مقدمات زیر التوء ہیں جبکہ خصوصی عدالت میں غداری کیس بھی زیر التوء ہے اس لیے ان کی درخواست مسترد کی گئی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ مشرف بیرون ملک جانے کے بعد واپس نہیں آئیں گے اور اگر خصوصی عدالت انہیں طلب کرتی ہے تو وفاقی حکومت انہیں پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی اسلیے یہ رسک نہیں لیا جاسکتا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Apr 02, 2014 06:33pm
مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ حکومت کا ایک جرات مندانہ فیصلہ ھے عوام اس کا خیرمقدم کرینگے ریاست کے دوسرے اداروں کا فرض ھے کہ اس سلسلے میں حکومت کی حمایت کی جائے مشرف پر مقدمہ چلنا چاھیے اس کے‏ ‏بعد فیصلہ کرنا چاھیے یہ مقدمہ ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ھے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ھے ھم سزا کے حق میں نہیں لیکن مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاھیے
ٖفاخر عظمت Apr 02, 2014 08:59pm
پاکستانی قانون کی دھجیاں اڑانے والا اور آئینِ پاکستان کو کا غز کا ٹکڑا سمجھنے والا قانون ہی کے دروازے پر کھڑا ہو کر دہائیاں دے رہا ہے کہ اسے پاکستان سے دوبارہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ مزید 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی میں قومی ترانہ گانے کے بعد اگلے الیکشن میں دوبارہ پاکستان بچانے آ سکے۔ سنا تھا کہ ایک فوجی کو اپنی ماں کی گود سے زیادہ آغوش وطن سے پیار ہوتا ہے۔ لیکن پرویز کو شاید اپنے وطن کی مٹی سے زیادہ بیرون ملک پیارا ہے۔
Israr Muhammad Apr 03, 2014 01:30am
مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ حکومت کا ایک جرات مندانہ فیصلہ ھے عدالت نے ان پر پابندی لگائی تھی اور موجود ھے‏ ‏اور‏ ‏مصر‏ ‏ھے عوام اس کا خیرمقدم کرینگے اور اب ریاست کے دوسرے اداروں کا فرض ھے کہ اس سلسلے میں حکومت کی حمایت کی جائے‏ ‏حاص‏ ‏کر‏ ‏سیاسی‏ ‏لوگوں‏ ‏کی‏ ‏حمایت‏ ‏بیحد‏ ‏ضروری‏ ‏ھے مشرف پر مقدمہ چلنا چاھیے اس کے فیصلہ کرنا چاھیے یہ مقدمہ ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ھے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ھے یہ جمہوری نظام کیلئے بھی بہت ضروری ھے ھم سزا کے حق میں نہیں سزا گیلانی کے جتنا کیوں نہ ھو لیکن مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاھئے

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024