• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

شائع April 1, 2014
وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 98 روپے کے آس پاس ہونے کی وجہ سے درآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔ 
فائل فوٹو۔۔۔
وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 98 روپے کے آس پاس ہونے کی وجہ سے درآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات میں کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 98 روپے کے آس پاس ہونے کی وجہ سے درآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ کے باعث درآمدی لاگت میں 5 فیصد کمی کے نتیجہ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم درآمدی لاگت اور نقل و حمل کے اخراجات میں کمی کے فوائد شہریوں کو منتقل کئے جائیں۔

وزرائے اعلیٰ کو خط میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نقل و حمل کے کم اخراجات کے باعث ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.72 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.90 روپے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 4.66 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.16 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.61 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Tahir Apr 01, 2014 09:44pm
Dear Prime Minister, Thank you so much for kicking off the grave of Haatim Taai. By the way, may I ask a question that when you wish to increase the prices you go straight to 5, 6 7 or even 10 rupees altogether and now Dollar has fallen and one dollar cost you 98 or maximum 100 rupees and you by saying that "a common man should be benefited with this" have sought way that giving just 1.72 rupees is much enough relief for a common man???? Embarrassment for those who have some guts in them to feel it.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024