• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیٹ اور بگ بی پاکستان آئیں گے

شائع March 31, 2014
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور امیتابھ بچن۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور امیتابھ بچن۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اسٹارز کترینہ کیف اور امیتابھ بچن ممکنہ طور پر پاکستان آئیں گے کیونکہ انہیں لاہور میں ایک ادبی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

لاہور آرٹس کونسل کے زیر تحت مئی میں سالانہ ادبی و ثقافتی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

جس میں شرکت کیلئے امیتابھ بچن اور کترینہ کیف سمیت 12 ہندوستانی افراد کو غیر ملکی مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

لاہور آرٹس کونسل کے پروگرامز ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے مطابق ہندوستان کی 12 شخصیات کو دعوت نامے دیئے گئے ہیں۔

جن میں اکثریت ادیبوں کی ہے تاہم ان میں امیتابھ بچن اور کترینہ کیف جیسے بڑے بولی وڈ اسٹارز بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر افراد میں گلزار، جاوید اختر، شبانہ اعظمی اور شمیم حنیف جیسے معروف نام بھی شامل ہیں۔

یہ تقریب مئی میں 24 سے 26 تاریخ تک لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اوم پوری، دیویا دتہ کے ہمراہ اور رضا مراد اپنی بیگم کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے، بولی وڈ فنکاروں کی پاکستان آمد خوش آئند اقدام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024