• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بولی وڈ کی مینا

شائع March 31, 2014
بولی وڈ میں ٹریجیڈک کو ئین کا خطاب رکھنے والی مینا کماری فلم پاکیزہ کے ایک منظر میں۔- بشکریہ فوٹو گریب
بولی وڈ میں ٹریجیڈک کو ئین کا خطاب رکھنے والی مینا کماری فلم پاکیزہ کے ایک منظر میں۔- بشکریہ فوٹو گریب

ٹریجڈی کوئین کا خطاب حاصل کرنے والی ہندوستانی اداکار مینا کماری کو آج دنیا سے گزرے 40 سال بیت گئے۔

ماہ جبیں بانو المعروف مینا کماری یکم اگست 1932 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں اور صرف 7 سال کی عمر میں یعنی 1939 میں ہی انھوں نے اپنی فرزند وطن نامی فلم میں اداکاری کرکے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا، جس میں ہی انہیں مینا کماری کا نام دیا گیا۔

جس زمانے میں برصغیر میں فلم سکرین پر مینا کماری جلوہ گر ہوتی تھیں تو اسی دور میں ان کا مقابلہ نرگس، مدھوبالا، وحیدہ رحمان اور وجینتی مالا جیسی اداکاروں کے ساتھ تھا جو اپنے فن میں یکتا تھیں ان کے ساتھ مقابلے میں فلم انڈسٹری میں اپنے لئے ایک علیحدہ مقام بنانا کوئی آسان کام نہ تھا۔

مینا کماری کی آواز میں ایک درد تھا اور سننے والے کو اندازہ ہو جاتا تھا کہ ان کے الفاظ ان کی زبان اور ان کے چہرے سے جو کرب نمایاں ہو رہا ہے وہ ان کے جذبات کی صحیح عکاسی کر رہا ہے۔

انہیں 1952 میں ریلیز ہونے والی فلم 'بیجو باورا' سے شہرت ملی اور وہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اس کے بعد یکے بعد دیگرے پرینیتا، دیدار، ایک ہی راستہ، شردا اور دل اپنا اور پریت پیاری جیسی سپر ہٹ فلمیں دے کر مینا کماری نے المیہ کردار نگاری میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا۔

تاہم انہیں عروج کی بلندیوں پر پہنچانے والی 1962 کو ریلیز ہونے والی فلم صاحب بیوی اور غلام رہی، جس نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا۔

ان کی فلم 'پاکیزہ' اپنی مثال آپ تھی اسے بننے میں 14 سال کا عرصہ لگا، اس فلم کی ہدایت کاری ان کے سابق شوہر کمال امرو ہوی نے کی تھی، اس فلم کے گانے خصوصاً 'انہی لوگوں نے اور سرراہ چلتے چلتے' آج بھی روز اوّل کی طرح مشہور ہیں۔

سن 1964 میں کمال امروہوی سے ان کی شادی ٹوٹ گئی جس کا غم انہیں اس شدت سے ہوا کہ وہ جگر کی بیماری میں مبتلا ہو کر عالم شباب میں ہی 31 مارچ 1972 کو اس دنیا سے چلی گئیں۔

تاہم اپنی باکمال اداکاری کے باعث وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024