• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

خضدار میں ایک قبر سے مزید تین لاشیں برآمد

شائع March 30, 2014
بلوچستان ۔ فائل تصویر
بلوچستان ۔ فائل تصویر

کوئٹہ: خضدار میں ایک اجتماعی قبر سے مزید تین لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع نے اتوار کے روز تصدیق کی ہےکہ یہ لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔

ایک لیویز آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خضدار کے توتک علاقے سے ایک قبر سے یہ لاشیں ملی ہیں۔ ' لاشوں کو شناخت کیلئے مقامی سول ہسپتال لے جایا گیا ہے،' انہوں نے بتایا۔

اس سال 25 جنوری کو خضدار کے توتک علاقے میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی جس میں سے 16لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

ان میں سے صرف دو لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ بقیہ کی شناخت باقی ہے۔ بلوچستان میں اجتماعی قبروں کی دریافت سے انسانی حقوق کی تنظیموں پر بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس پر تنقید کی گئی ہے۔ اسی تنقید کے بعد حکومتِ بلوچستان نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات دیئے تھے۔

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے بھی خضدار ضلع میں ملنے والی قبروں اور لاشوں پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

بلوچ قوم پرست حلقوں اور وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے کئی لاشیں ان لاپتہ بلوچ افراد کی ہیں جو صوبے میں غائب ہوتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024