• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بولی وڈ اداکار نندا چل بسیں

شائع March 26, 2014
بولی وڈ اداکار نندا۔- ٹائمز ڈاٹ کام
بولی وڈ اداکار نندا۔- ٹائمز ڈاٹ کام

ماضی کی معروف بولی وڈ اداکار نندا ممبئی میں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے 75 سال کی عمر میں چل بسیں۔

وہ 8 جنوری 1939 کو کولہا پور میں پیدا ہوئی تھیں اور انھوں نے بطور چائلڈ اسٹار کئی فلموں میں کام کیا، جن میں جگو، مندر اور جاگرتی کے نام سر فہرست تھے۔

نندا ماضی کے معروف ہدایت کار وی شانتا رام کی بھتیجی اور مراٹھی اداکار ونائک دمودر کرناٹکی کی بیٹی تھیں۔

سن 1956 میں بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم طوفان اور دیا ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی نے انہیں فلمی صنعت میں بطور ہیروئن مستحکم کر دیا۔

نندا نے دیو آنند، ششی کپور، شمی کپور سمیت کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا جن میں بھابھی، دھول کا پھول، چھوٹی بہن، آنچل، کالا بازار، آج اور کل، نرتکی، جب جب پھول کھلے، گمنام، شور اور جورو کا غلام وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے دیو آنند کے ساتھ کالا بازار، ہم دونوں اور تین دیویاں، ششی کپور کے ساتھ نیند ہماری خواب تمہارے، جب جب پھول کھلے، راجیش کھنہ کے ساتھ دا ٹرین سمیت کئی یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اسّی کی دہائی میں انہوں نے پریم روگ اور مزدور جیسی کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے، ششی کپور کے ساتھ ان کی جوڑی بہت کامیاب رہی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

نندا پانچ مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں تاہم وہ صرف ایک فلم آنچل میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کرسکیں۔

نندا نے شادی نہیں کی تھی اور وہ ممبئی میں تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔

ان پر فلمائے گئے پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا، اک پیار کا نغمہ ہے، یہ سماں سماں ہے یہ پیار کا… جیسے مشہور گیت آج بھی لوگوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024