• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

تربت: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ شدت پسند ہلاک

شائع March 22, 2014
سیکیورٹی حکام  کے مطابق تربت کے علاقے پیدارک میں آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق تربت کے علاقے پیدارک میں آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کم از کم 5 شدت پسندوں کو ہلاک، جبکہ آٹھ کو حراست میں لے لیا۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ہفتے کی صبح کیا گیا۔

سیکورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع تربت کے علاقے پیدارک میں آپریشن شروع کیا اور اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے آٹھ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

سیکورٹی حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ افراد تربت میں سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے بہت سے حملوں میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ سات سالوں سے زائد عرصے سے شدت پسند سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024