• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں، جماعت اسلامی

شائع March 21, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لاہور: جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس اور نئی سیکورٹی پالیسی کے ذریعے ملک کو سیکولر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

جمعہ کو لاہور میں جمعیت طلباء عربیہ کے کنونشن سے خطاب میں پارٹی کی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مغربی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایک سیکولر لابی ملک میں مسجدوں اور مدرسوں کی بنیادیں ہلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ – نواز کی حکومت میں ان سیکولر عناصر کا کھل کر کام کرنا بدقسمتی ہے۔

'تاہم پاکستان کے مسلمان ہر قیمت پر اسلامی نظریہ، مسجدوں اورمدرسوں کا دفاع کریں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ مدرسے، مسجدیں اور ان کے طلبا نظریہ پاکستان اور اسلامی نظام کی عملداری کی تحریک کے مضبوط قلعہ ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ انہیں آزادانہ طور پر مذہبی ذمہ داریاں نبھانے دے۔

بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ افرا تفری اور شدت پسندی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے لیکن موجودہ انتشار حکمرانوں کے قیام پاکستان کے مقاصد سے دور ہونے کی وجہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025