• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان میں چار نئے پولیو کیسز کی تصدیق

شائع March 21, 2014
حکام کا کہنا ہے رواں سال کے دوران شمالی وزیرستان ایجنسی میں 26 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے رواں سال کے دوران شمالی وزیرستان ایجنسی میں 26 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

میران شاہ: گزشتہ روز جعمرات کو اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے ملک کے شورش زدہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں چار نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 2014ء کے دوران ملک بھر میں پولیو کے کل 33 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 26 کسیز قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جون 2012ء سے طالبان کی جانب سے پولیو کی ویکسین پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے معذور کردینے والی اس بیماری میں مبتلا تمام بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس وائرس سے متاثرہ ہونے والے نئے بچوں میں زاہد رحمان، سدرہ بی بی، سید رحمان اور محمد رحیم شامل ہیں۔

قبائلی علاقوں میں اس وقت تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار بچے اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں، جہاں 36 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جو 2013ء میں پاکستان کے بھر کے 93 کیسز میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے علاوہ وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 29 پولیو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ تین کیس صوبہ خیبر پختوانخوا اور سب سے کم ایک کیس ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024