• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہندوستان کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کا فیصلہ مؤخر

شائع March 21, 2014
پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کا معاملہ جامع مذاکرات کا حصہ تھا، جو جنوری 2013ء سے معطل ہوگئے تھے۔
پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کا معاملہ جامع مذاکرات کا حصہ تھا، جو جنوری 2013ء سے معطل ہوگئے تھے۔

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے تجارت کے سلسلے میں ہندوستان کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق فیصلے کی توثیق کے لیے آج جعمہ کے روز ہونے والا کابینہ کا اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت تجارت بھی اس 'ڈرامائی تبدیلی' پر حیران ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا مؤقف ہے کہ ہندوستان میں اس وقت انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے۔ اگر اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا تو ان انتخابات پر اثر انداز ہونے اور کانگریس کو فائدہ پہنچانے کا الزام پاکستان پر لگ سکتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے میں منگل کے روز ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے توقع ظاہر کی گئی تھی کہ اس فیصلے کا اعلان وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی ایک خصوصی بریفنگ کے دوران کیا جائے گا۔ اور اس فیصلہ کو نئی دہلی کی جانب سے تجارت میں ٹھوس مراعات سے مشروط کیا جائے گا۔

پسندیدہ قوم کا درجہ (ایم ایف این) دینے کی پیشکش کے وقت وزارتِ تجارت نے آزاد تجارت کو معطل مذاکرات کی بحالی سے منسلک نہیں کیا تھا، جس پر دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے سوالات اُٹھائے گئے تھے کہ ان کے مسائل کو نظرانداز کرکے ہندوستان کو رعایت دے دی گئی۔

لہٰذا یہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، جس کا اعلان فروری کے وسط میں ہندوستانی وزیرِ تجارت آنند شرما کے مجوزہ دورے کے موقع پر کیا جانا تھا۔ تاہم اس فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے ہندوستانی وزیر کا پاکستان کا دورہ منسوخ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 2012ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہندوستانی مصنوعات کے لیے اپنی مارکیٹ کو کھول دیا تھا، لیکن گزشتہ سال مئی میں عام انتخابات کی وجہ سے یہ معاہدہ نتجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتا تھا۔

اب جبکہ ہندوستان کے عام انتخابات اسی سال مئی میں ہونے جارہے ہیں تو مسلم لیگ نون کی حکومت کے خیال میں یہ ایک مناسب وقت تھا کہ ہندوستان کی موجودہ کانگریس حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کیا جائے۔

واضح رہے کہ پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کا معاملہ جامع مذاکرات کا حصہ تھا، جو جنوری 2013ء سے معطل ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024