• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بحرین، سعودی عرب فوج نہیں بھیج رہے، پاکستان

شائع March 20, 2014
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف—فائل فوٹو—
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف—فائل فوٹو—

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے آج جمعرات کے روز ایسی خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان بحرین اور سعودی عرب میں اپنی مسلح افواج بھیج رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات پنجاب کے شہر میانوالی میں ایم ایم عالم ائیربیس پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور بحرین میں پاکستان اپنی مسلح افواج نہیں بھجوا رہا ہے۔ ہم سے نہ کسی نے فورسز مانگی ہیں نہ ہم بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت بہت گزر چکا ہے پاکستان کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، جن کو حل کرنے کے لیے ہمیں فوری فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر قوم کا فخر ہے، پورے خطے میں کسی کے پاس ایسا جہاز نہیں، جے ایف 17 تھنڈر پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے شاہ کا دورہ پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر نیوی اور ائیر فورس کے افسر بھی تعینات ہوسکتے ہیں۔ چئِرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ ٹھیک تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر ممنون حسین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سیاسی خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی اور تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو باہمی فوائد حاصل ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف پی اے ایف بیس میانوالی پہنچے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اسی دوران پی اے ایف بیس میانوالی کا نام تبدیل کرکے پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو کے نام پر ایم ایم عالم ائیربیس رکھ دیا گیا اور نئے نام کی تختی کی نقاب کشائی وزیراعظم نواز شریف نے کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024