• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

شمالی وزیرستان: مارٹر گولہ پھٹنے سے چھ افراد ہلاک

شائع March 19, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

میران شاہ: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مکان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شدت پسند اور بچے سمیت خاندان ک پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک مقامی کمانڈر عالم دین محسود اپنے گھر میں مارٹر گولہ میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس وقت اچانک سے وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے طلب جان میں پیش آیا، جو پاک افغان سرحد سے قریب واقع ہے۔

اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عالم دین محسود سمیت چار خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

اہلکار کے مطابق واقعہ میں دو دیگر بچے زخمی بھی ہوگئے۔

دوسری جانب علاقے کے ایک مقامی شخص نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔


پشاور دھماکہ


اسی دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سرکی گیٹ پر ہوئے دھماکے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں آدھا کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024