• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہیروئن اسمگل کرنے پر برطانوی خاتون کو عمر قید

شائع March 18, 2014
پاکستانی نژاد خدیجہ شاہ کو مئی 2012ء میں اسلام آباد ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا—اے ایف پی فوٹو۔
پاکستانی نژاد خدیجہ شاہ کو مئی 2012ء میں اسلام آباد ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا—اے ایف پی فوٹو۔

راولپنڈی: راولپنڈی کی ایک عدالت نے منگل کو ایک برطانوی خاتون کو 63 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

برمنگھم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خدیجہ شاہ کو مئی 2012ء میں سامان سے منشیات برآمد ہونے پر اسلام آباد ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے وقت خدیجہ حاملہ تھیں جبکہ انہوں نے ستمبر 2012ء میں دوران حراست اپنے بیٹی کو پیدا کیا تھا۔ عدالت نے ان پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا۔

اس کے علاوہ ان کے دو دیگر بچے بھی ہیں جنہیں برطانیہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ان کے وکیل شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو بالکل نہیں پتہ کہ ان کے سامان سے منشیات کیسے برآمد ہوئیں۔

چیرٹی 'ریپریو' نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس جانب توجہ مرکوز کریں اور خاتون کو مدد فراہم کی جائے۔

اسلام آباد کے لیے برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ شاہ اور ان کے اہل خانہ کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024