• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

بگٹی قتل کیس: مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری

شائع March 17, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیر کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی ون کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے پر ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ادھر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیراوانی کی ضمانت کے لیے درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی ہوگئی ہے۔

نواب اکبر بگٹی 26 اگست 2006 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں ایک آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کےبیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز اور دیگر اعلیٰ حکام کو اس قتل کا ذمے دار ٹھہرایا ۔

جبکہ کوئٹہ میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت پہلے ہی پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024