• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیرہ مراد جمالی: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

شائع March 15, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں واقع پیرکوہ گیس فیلڈ کی ایک 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کا ایک حصہ گزشتہ روز جمعہ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

دھماکہ خیز مواد پائپ لائن کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث پیوریفکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لیوز حکام کا کہنا ہے کہ "دھماکے سے پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوا جس کی مرمت ہفتے کے روز کی جائے گی۔"

اس واقعہ کی ذمہ داری بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

اسی دوران صحبت پور کے علاقے سے ایک خواتین کی لاش بھی برآمد ہوئی جن کی شناخت گوہر خاتون کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے مذکورہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا تھا، جن کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024