• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی ٹی پی کمیٹی کے اراکین طالبان سے ملاقات کے لیے وزیرستان میں

شائع March 13, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے نامزد مذاکراتی کمیٹی کے اراکین آج جمعرات کے روز طالبان قیادت سے ملاقات کے سلسلے میں ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔

طالبان کمیٹی کے جو اراکین وزیرستان گئے ہیں، ان میں مولانا یوسف شاہ، جماعتِ اسلامی کے پروفیسر ابراہیم خان اور مولانا عبدالحئی شامل ہیں۔

کمیٹی کے اراکین اور طالبان کی شوریٰ کے درمیان ملاقات میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ قوم کو جلد اچھی خبر سنائیں گے۔

طالبان مذاکراتی کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے ملاقات کے بعد نئی حکومتی کمیٹی کی ٹی ٹی پی شوریٰ سے ملاقات کا وقت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لیے چار رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں وفاقی سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا سیکریٹریٹ ارباب عارف اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں۔

حکومتی کمیٹی کے سابق رکن رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کی جنگ بندی کے بعد صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات میں حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024