• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا 'کوئین' کی پرستار

شائع March 11, 2014
فلم میں کنگنا کی اداکاری اتنی خوبصورتی ہے کہ بولی وڈ کوئین دیپکا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
فلم میں کنگنا کی اداکاری اتنی خوبصورتی ہے کہ بولی وڈ کوئین دیپکا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی گلیمرس گرل دپیکا پڈوکون فلم 'کوئین' میں کنگنا رناوت کی خوبصورت اداکاری پر ان کی مداح بن گئیں۔

کہتی ہیں کہ کنگنا کی غیر معمولی پرفارمنس نے فلم کو چار چاند لگا دیئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، کوئین میں کنگنا نے ایک بھولی بھالی لڑکی کا کردار نبھایا ہے۔

جو اپنی بور زندگی سے تنگ آ کر یورپ چلی جاتی ہے اور وہاں کی چکاچوند زندگی دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔

فلم میں کنگنا کی اداکاری اتنی خوبصورتی ہے کہ بولی وڈ کوئین دیپکا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

بولی وڈ کو سپرہٹ فلمیں دینے والی دیپکا کا کہنا ہے کہ کوئین میں کنگنا کی پرفارمنس کا جواب نہیں، یہی وجہ ہے بولی وڈ فلم 'گلاب گینگ' کے مقابلے میں کوئین باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 'کوئین' نے باکس آفس پر تین دن میں اچھا بزنس کیا اور علی ظفر کی 'ٹوٹل سیاپا' اور مادھوری ڈکشت کی 'گلاب گینگ' کو مات دیدی۔

بولی وڈ مووی 'کوئین' نے کنگنا رناوت کو واقعی بولی وڈ کی کوئین کا تاج پہنا دیا۔

فلم کو نہ صرف شائقین سے خوب پذیرائی مل رہی ہے بلکہ ناقدین نے بھی اسے خوب سراہا ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے تین روز میں دس کروڑ روپے کمالئے اور ساتھ ریلیز ہوئی فلموں میں سب سے آگے رہی جس پر اداکار بے حد خوش ہیں۔

دوسری جانب ماضی کی دو خوبصورت اداکاراؤں مادھوری اور جوہی چاولہ کی گلاب گینگ بھی کوئین کے ساتھ ساتھ ریلیز ہوئی لیکن باکس آفس پر صرف آٹھ کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024