• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

اسلام آباد میں فائرنگ، مذہبی جماعت کا رہنما ہلاک

شائع March 11, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلم آباد: اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مذہبی جماعت کے مقامی رہنما ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، پیر کو تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں ضیاء مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے اہل سنت والجماعت راولپنڈی کےصدرمفتی تنویرعالم کی گاڑی پرفائرنگ کر دی۔

تاہم وہ گاڑی میں موجود نہ تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تنظیم کے سیکریٹری اطلاعات سہیل معاویہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لاش پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Mar 11, 2014 01:05pm
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔ ……………………………………………. امن مذاکرات اور حکمت عملیاں http://awazepakistan.wordpress.com

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024