• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

' مشرف پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی'

شائع March 10, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے ہوم سکریٹری پنجاب، اسلام آباد کے پولیس سربراہ، چیف کمشنر اور دوسرے متعلقہ حکام کو جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم پاکستان تحریک طالبان اور القاعدہ کے دہشت گرد مستقبل قریب میں مشرف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ڈان نیوز کو ملنے والے اس خط کی ایک کاپی کے مطابق، وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرف کو عدالت کے اندر یا باہر ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

ایسے میں وزارت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سخت اور فول پروف سیکورٹی کا مشورہ بھی دیا۔

پیر کو میڈیا رپورٹس میں مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگر سخت سیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو ان کے موکل منگل کو خصوصی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو گے۔

مشرف کے وکلا ماضی میں بھی عدالت کو خبردار کر چکے ہیں کہ دہشت گرد ججوں اور ان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے گزشتہ ہفتے عدالت کے سامنے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد خصوصی عدالت کے ججوں، دو وکیل صفائی اور ایک پراسیکیوٹر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Mar 10, 2014 10:43pm
چودھری‏ ‏نثار‏ ‏کا‏ ‏محکمہ‏ ‏بہت‏ ‏تیز‏ ‏ھوگيا‏ ‏ھے‏ ‏حملے‏ ‏کی‏ ‏پیشگی‏ ‏اطلاع‏ ‏بھی‏ ‏دینے‏ ‏لگے‏ ‏ھیں‏ ‏ویسے‏ ‏طالبان‏ ‏اور‏ ‏حکومت‏ ‏کے‏ ‏درمیان‏ ‏تو‏ ‏جنگ‏ ‏بندی‏ ‏چل‏ ‏رہی‏ ‏ھے‏ ‏مشرف‏ ‏کے‏ ‏حوالے‏ ‏سے‏ ‏ھماری‏ ‏وزارت‏‏‏ ‏داخلہ ‏بہت‏ ‏زیادہ‏ ‏فکر‏مند‏‏ ‏اور‏ ‏چوکس‏ ‏ھے‏‏ ‏جو‏ ‏حیران‏ ‏کن‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏مثبت‏ ‏بات‏ ‏ھے‏ ‏ ‏ لیکن‏ ‏مشرف‏ ‏کو‏ ‏ایک‏ ‏دن‏ ‏میں‏ ‏پیش‏ ‏ھونا‏ ‏پڑے‏ ‏گا‏ ‏کل‏ ‏نہیں‏ ‏تو‏ ‏پرسوں‏ ‏لیکن‏ ‏یہ‏ ‏طے‏ ‏ھے‏ ‏کہ‏ ‏ان‏ ‏پر‏ ‏فرد‏ ‏جرم‏ ‏ضرور‏ ‏ڈالا‏ ‏جائیگا ‏

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024