• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سپرہائی وے اور گارڈن سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد

شائع March 10, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے تجارتی حب کراچی کے علاقے گارڈن اور سپرہائی وے سے آج پیر کی صبح دو لڑکیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق ایک لاش سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی اور دوسری گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ان لڑکیوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، ان لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی لگتے ہیں، جبکہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024