• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

شائع March 10, 2014
ریسکیو اہلکار واقعہ میں ہلاک والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔ —. رائٹرز فوٹو۔
ریسکیو اہلکار واقعہ میں ہلاک والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔ —. رائٹرز فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاج محمد، فیصل، شعیب، اسماعیل اور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان افراد کو شناخت کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد ہلاک افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز اتوار کو بھی شہر کے علاقوں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اسی دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران اکیاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024