• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

خضدار میں بی این پی رہنما سمیت کوئٹہ میں دو ہلاک

شائع March 9, 2014
کوئٹہ میں ایک حملے کے بعد پولیس اہلکار موجود ہیں۔ فائل تصویر اے ایف پی
کوئٹہ میں ایک حملے کے بعد پولیس اہلکار موجود ہیں۔ فائل تصویر اے ایف پی

کوئٹہ، خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کو خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا ہے۔ اتوار کے روز مقامی رہنما اور تاجری تنظیم لیڈر عطاء اللہ محمد زئی اور ان کے ذاتی محافظ کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں پرتشدد کارروائی میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق محمد زئی اپنے گارڈ کیساتھ خضدار چاکر خان روڈ سے گزررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر بے دریغ فائرنگ کی اور دونوں کو شدید زخمی کردیا۔

حملہ آور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے جبکہ دونوں ہسپتال لےجاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ خبر پھیلتےہیں خضدار میں خوف اور افراتفری کا عالم ہوگیا اور مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونا شروع ہوگئیں۔ تاجر برادری نے ان کی موت پر احتجاج کیا۔

خضدار بلوچستان کے متاثرہ ضلعوں میں سے ایک ہے۔ یہاں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ اور کچلاک بازار میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024