• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈیر بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک بچی ہلاک

شائع March 9, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے پرتشدد ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے اتوار کو لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہ بالائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات سالہ بچی صائمہ ہلاک جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر، اتوار کو ہی نامعلوم افراد نے کوئٹہ - جیکب آباد قومی شاہراہ پر مچھ کے قریب پل کو اڑا دیا گیا، جس کی وجہ سے صوبے کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

معتلقہ حکام نے متبادل راستہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا ھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024