• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عمر اکمل اور ٹریفک پولیس وارڈن کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا

شائع March 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: نوجوان پاکستانی کھلاڑی اور وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑے کا معاملہ آج جمعرات کے روز ان کے والد کی جانب سے وارڈن سے تحریری طور پر معافی مانگنے کے بعد ختم ہوگیا۔

اس واقعہ کے بعد سٹی ٹریفک پولیس نے عمر اکمل کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔

گزشتہ مہینے 27 فروری کو لاہور کی ایک مقامی عدالت نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے مقدمے میں عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

عدالت نے ساتھ ہی گیارہ مارچ کو انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کے والد آج جمعرات کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید کے دفتر کے میں پیش ہوئے اور عمر اکمل کے نازیبا رویّے پر ٹریفک وارڈن اور پولیس افسران سے معافی مانگی۔

جس پر پولیس نے معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب عمر اکمل کیولری گراؤنڈ سے فردوس مارکیٹ کی طرف آرہے تھے جہاں ٹریفک وارڈن ذیشان کے مطابق اس دوران انہوں نے تین سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔

تاہم عمر اکمل نے اس الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ٹریفک وارڈن نے ان پر حملہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024