• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیٹو کی فضائی کارروائی میں پانچ افغان فوجی ہلاک

شائع March 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کابل: افغانستان کے صوبہ لوگر میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح نیٹو کے ایک فضائی حملے میں افغان نیشنل آرمی کے پانچ اہلکار ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔

سرکاری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فضائی کارروائی بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب رات دو بجے کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام اجلاس میں اس کارروائی کے جواب اور تفتیش کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

اس کارروائی کے بعد نیٹو کی جانب سے کوئی جواب میں نہیں آیا اور اگر یہ معلوم ہوتا ہے کہ فضائی کارروائی میں افغان نیشنل آرمی کے فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تو امکان ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اسے اپنے ملک کے خلاف ایک اور امریکی اور نیٹو کا حملہ قرار دیں گے۔

خیال رہے افغان صدر ماضی میں بھی غیر ملکی فورسز کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024