• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

اسلام آباد: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

شائع March 4, 2014
اسلام آباد کا ایک منظر۔ تصویر فہد یوسف
اسلام آباد کا ایک منظر۔ تصویر فہد یوسف

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف ڈان ویب سائٹ سے اسٹییبلشمنٹ ڈویژن کے ایک سینیئر آفیشل نے کیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آفیشل نے بتایا کہ اہم عہدوں پر تبادلے اور تبدیلیوں کا منصوبہ بنالیا گیا ہے ۔ اس کے تحت او جی ڈی سی ایل، آئی ای ایس سی او ، واپڈا اور وزارتِ صنعت، پیٹرولیم، پاور، کامرس، مالیات اور خود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں آفیشل لیٹر کی ایک کاپی ڈان نیوز کو موصول ہوئی ہے۔ خط کی رو سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سول سرونٹس کی پوسٹ پر غیر سول سرونٹس کی بھرتی، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور پروموشن کیخلاف رپورٹ مکمل کرکے داخل کرائیں۔ خط میں یہ متعلقہ اداروں اور وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ غیر سول سرونٹ ملازمین کو ان کے پہلے ادارے میں مجاز اتھارٹی سے اجازت ضرورحاصل کی جائے۔ خط میں ان ملازمین کے نام بھی ظاہر کرنے کو کہا ہے جو باقاعدہ سول سرونٹس نہیں لیکن سول سرونٹس کی نشستوں پر کام کررہے ہیں۔

' ان ( ملازمین) کو اپنے پہلے ادارے تک بھیجنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے آرڈر لینا ضروری ہے،' خط میں تحریر ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے ملازموں کو دوبارہ درخواستِ ملازمت کی ضرورت بھی رہے گی۔

اسی طرح وزارت اور ڈویژنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ترقیوں سے بھی مجاز اتھارٹی کو بتائیں تاکہ مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔ اس کے علاوہ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کے نام بھی ظاہر کئے جائیں جو ( ملازمت کیلئے) مطلوبہ اہلیت اور تجربہ نہیں رکھتے اور پھر انہیں واپس بھیجنے کے آرڈرز دیئے جائیں۔

آفیشل ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے دس مارچ تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025