• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دبنگ خان وعدہ پورا کرنے میں ناکام

شائع March 4, 2014
بولی وڈ اداکار سلمان خان فلم 'اک تھا ٹائیگر' کے ایک منظر میں۔- فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار سلمان خان فلم 'اک تھا ٹائیگر' کے ایک منظر میں۔- فائل فوٹو

بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے مشہور ڈائیلاگ پر خود ہی پورے نہیں اترے۔

ان کا وہ معروف ڈائیلاگ 'میں نے ایک بار جو کمٹمنٹ کردی تو پھر میں خود کی بھی نہیں سنتا' فلم بینوں نے سن رکھا ہے۔

سلمان خان کی فلم 'وانٹڈ' کا یہ مقبول ڈائیلاگ ہر ایک کی زبان پہ رہا اور سلمان کو اپنے عہد کا پابند سمجھا گیا کیونکہ انہوں نے کئی دوسری جگہوں پر بھی اس کا استعمال کیا تھا۔

لیکن اب کے انہوں نے بعض لوگوں کو مایوس کر دیا، گذشتہ دنوں ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان کو پہنچنا تھا۔

اداکار نے آنے کیلئے حامی تو بھرلی تھی لیکن پروگرام کے منتظمین ان کا انتظار ہی کرتے رہے اور سلمان نہیں پہنچے۔

کاسمیٹک سرجری کیلئے کھولے جانے والے اس ہسپتال کی انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندوں نے دبنگ خان کا تین گھنٹے تک انتظار کیا۔

ہسپتال تک آنے والی سڑک پر سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے ہزاروں مداحوں کی بھیڑ امڈ آئی تھی لیکن ان سب کی خواہش دل میں ہی رہ گئی کیونکہ سلو بھیا وہاں آئے ہی نہیں۔

واضح رہے کہ ان کے وہاں نہ پہنچنے کی وجوہات تو واضح نہیں کیونکہ اس سے ایک دن قبل سلمان خان کانگریسی رہنما کپل سبل کی البم کی لانچنگ تقریب میں موجود تھے۔

اب دبنگ خان کا یہ اقدام ان کے چاہنے والوں پر کب تک اثر انداز رہتا ہے اور وہ اس غصے کو کب تک سہتے ہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024